چینائی 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو کے ایک ٹاؤن میں آج اُس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب رہائشی علاقہ میں ایک دیسی ساختہ بم پھٹ پڑا جس میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ چینائی میں کاجی رنگا اکسپریس دھماکہ کے بعد ریاست بھر میں ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔ یہ واقعہ ایک میڈیکل شاپ کے اوپر موجود ایک کمرے میں پیش آیا۔ ایک شخص جس کی شناخت ارون کی حیثیت سے کی گئی ہے، مقامی یونیورسٹی میں ملازم ہے۔ اِس کے علاوہ دیگر تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکہ سے اِس نوجوان کی بینائی متاثر ہوئی ہے۔ پولیس اِس بات کا پتہ چلارہی ہے کہ آیا اِس کمرے میں دیسی ساختہ بم تیار کئے جارہے تھے یا نہیں۔