ٹاملناڈو میںخاتون وکیل کو جنسی ہراسانی، مجسٹریٹ معطل

ایروڈ ۔ 25 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو کے ضلع ایروڈ میں ایک خاتون وکیل کو مبینہ جنسی ہراسانی کے الزام پر جوڈیشیل مجسٹریٹ کو آج معطل کردیا گیا۔ پرنسپل ڈسٹرکٹ جج این اوما مہیشوری نے جوڈیشیل مجسٹریٹ ستیہ منگلم کو معطل کردیا، جس کے خلاف ایک خاتون وکیل نے جنسی ہراسانی کی شکایت کی تھی جس پر تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی ابتدائی رپورٹ پیش کی۔ خاتون وکیل نے مجسٹریٹ کے خلاف اپنے الزامات کے ثبوت کے طور پر ایک ویڈیو کلپ بھی پیش کی تھی۔