ٹاملناڈو اور پانڈیچری میں زبردست بارش کی پیش قیاسی

چینائی 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے زیراثر ٹاملناڈو اور پانڈیچری میں کل زبردست بارش ہوگی۔ علاقائی موسمیاتی مرکز نے آج بتایا کہ آئندہ دو یوم میں زوردار سے زبردست بارش کا امکان ہے جس کے باعث عام زندگی متاثر ہوسکتی ہے۔ دریں اثناء بین وزارتی مرکزی ٹیم جوکہ ٹاملناڈو میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ریاست کے دورہ پر ہے۔ اندرون ایک ہفتہ اپنی رپورٹ مرکزی حکومت کو پیش کردے گی۔ ٹیم لیڈر مسٹر ٹی وی ایس این پرساد جوائنٹ سکریٹری مرکزی وزارت داخلہ نے آج یہ اطلاع دی ہے۔