ٹاملناڈو، پڈوچیری میں بارش جاری،تعلیمی اداروں کو تعطیل کا اعلان

چینائی؍ پڈوچیری ، 5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو اور پڑوسی پڈوچیری کے حصوں میں بارشیں جمعہ کو لگاتار دوسرے روز جاری ہیں جس پر عہدے داروں کو ٹاملناڈو کے تعلیمی اداروں کو تعطیل کا اعلان کرنا پڑا۔ خاص طور پر پڈوچیری میں بھاری بارشیں ہوئیں اور ایک عہدہ دار نے کہا کہ مرکزی زیرانتظام علاقہ نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں صبح 8.30 بجے تک 9.5 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی ہے۔ ٹاملناڈو میں چینائی کئی جگہوں پر تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے۔