ٹالی ووڈ کے کامیاب ہدایتکاروں میں سے ایک دل راجو ڈسٹری بیوٹر سے لے کر پروڈیوسر کے روپ میں انہوں نے لگاتار سوپر ہٹ فلموں سے کافی کم وقت میں ٹالی ووڈمیں اپنی خاص جگہ بنائی۔ اب دل راجو اپنے قدم بالی ووڈ میں رکھنے جارہے ہیں۔ اس سال ریلیز ہوئی دل راجو کی جانب سے پروڈیوس فلم ’’ایف 2‘‘ اب ہندی میں بننے جارہی ہے۔ اس فلم سے وہ بالی ووڈ پروڈیوسر بن جائیں گے۔ بالی ووڈ پروڈیوسر بونی کپور کے ساتھ مل کر دل راجو فلم ’’ایف 2‘‘ کو ہندی میں ری میک کرنے جارہے ہیں۔ شادی سے پہلے اور شادی کے بعد دو نوجوانوں کی زندگی میں کیا کیاحالات ہوتے ہیں فلم میں یہی دکھایا گیا تھا۔ اس فلم کا ڈائرکشن انیس بزمی کریں گے۔ فلم کی اسٹار کاسٹ کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔
سونو سود پھر ایک بار جیکی چین کے ساتھ کام کریں گے
بالی ووڈ اداکار سونو سود ایکشن اسٹار جیکی چین کے ساتھ پھر کام کرنے جارہے ہیں۔ سونو سود نے سال 2017 میں ایکشن کامیڈی فلم ’’کنفویوگا‘‘ میں جیکی چین کے ساتھ کام کیا تھا ۔ فلم میں ان دونوں ایکٹرس کی کامیڈی اور ایکشن کو شائقین نے کافی پسند کیا تھا حال ہی میں سونو نے دوبئی میں اس فلم کے ڈائرکٹر اسٹنلی ٹائنک اور جیکی چین سے ملاقات کی ۔ بتایا جارہا ہے کہ جیکی اور سونو کی جوڑی ایک بار پھر کنگفو یوگا 2 میں ساتھ دکھائی دیں گی۔ سونوسود نے بتایا انہوں نے مجھے وہاں ڈنر پر بلایا وہاں پر کنگفو یوگا کی ٹیم کے کچھ اور لوگوں نے بھی ہمیں جوائن کیا۔
آج اتوار 28 اپریل کو تاج فلک نما پیالیس میں ’’قلی دلوں کا شہزادہ‘‘
قادر علی بیگ تھیٹر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آج اتوار 28 اپریل کو تاج فلک نما پیالیس میں ڈرامہ ’’قلی دلوں کا شہزادہ‘‘ کا شام 7:30 بجے پیش کیا جائے گا۔ محترمہ نور بیگ اور محمد علی بیگ کے لکھے اس ڈرامہ کے مترجم قدیر زماں ہیں جبکہ بیگم رضیہ بیگ اس کے پروڈیوسر اور جناب محمد علی بیگ ڈائرکٹر ہیں۔