ٹالی ووڈ ایکٹریس کاجل اگروال اور سامنتا کا رئیل اسٹیٹ میں داخلہ

ٹالی ووڈ کی دو ٹاپ ہیروئنوں کاجل اگروال ( سنگھم گرل ) اور سامنتا نے ریل انڈسٹری سے رئیل اسٹیٹ میں داخلہ کا اعلان کردیا ہے یہ دو ہیروئین بالی ووڈ ایکٹریسوں ایشوریہ رائے اور شلپا شیٹی کی طرح اپنا سرمایہ رئیل اسٹیٹ کاروبار میں لگانا چاہتی ہیں اب جبکہ آندھراپردیش میں دو ریاستیں ہوئی ہیں ان میں یہ اداکارائیں نارا چندرا بابو نائیڈو کی ریاست میں اپنا سرمایہ لگارہی ہیں یہی نہیں ٹالی ووڈ کے دوسرے اداکار بھی اب اپنا سرمایہ سیما آندھرا میں زمینات کی خریداری پر لگارہے ہیں کاجل اگروال کے یہ کاروبار ان کے والد دیکھینگے ۔