ٹالی ووڈ میں اگر آئٹم گیتوں کی بات کی جائے تو سبھی کو ایک ہی نام یاد آتا ہے وہ ہے ممیت خان تقریباً 100 سے زیادہ آئٹم گیتوں کو کرنے والی ممیت خان نے اپنی اداوں سے لاکھوں مداحوں کو اپنادیوانہ بنایا ہے پچھلے کچھ عرصہ سے ممیت خان آئٹم گیتوں سے دور ہے لیکن وہ جلد ہی ایک نئے روپ میں نظر آنے والی ہیں اس کی وجہ یہ ہیکہ کافی وقت سے ممیت خان کے دل میں پاپ سنگر بننے کی خواہش تھی اسی وجہ سے انہوں نے اس کیلئے اپنی تیاری شروع کی اس موضوع پر ممیت خان نے کہا میں جلد ہی ایک ویڈیو البم ریلیز کرنے جارہی ہوں اس میں مجھے دیکھ کر سبھی لوگ حیران ہوجائینگے میری خواہش شکیرہ جیسی پاپ گلوکارہ بننے کی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ آئٹم گیتوں سے اپنا کیریئر شروع کرنے والی ممیت خان کے اس نئے روپ کو لوگ کتنا پسند کرتے ہیں ۔
جوہی چاولہ نے فلم میں ماں کا کردار کرنے سے کیا انکار
جوہی چاولہ کو حال ہی میں ایک فلم میں بڑے بچوں کی ماں کا رول آفر ہوا لیکن خبر ہے کہ وہ اس رول کو کرنے کیلئے راضی نہیں ہے اس بارے میں جوہی نے بتایا کہ انہیں آفر ملا تھا لیکن انہوں نے اس طرح کے رول کو کرنے سے صاف انکار کردیا جوہی کا کہنا ہے کہ چھوٹے توصحیح ہے اگر انہیں 18 سال کے بڑے بچہ کا رول کرنے کو کہا جائے تو وہ انکار کرینگی ہی ۔