لندن ۔ 24جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) شہرہ آفاق جہاز ٹائیٹینک کی بچ جانے والی ایک خاتون مسافر کا خط12 ہزار ڈالر میں نیلام ہوگیا۔ یہ خط لیڈی لوسی گورڈن نے تحریر کیا تھا جو 15 اپریل 1912ء کو اپنے پہلے سفر پر روانہ ہونے والے جہاز ٹائیٹینک میں سوار تھی۔نیو انگلینڈ میں منعقدہ آکشن میں یہ خط 12 ہزار ڈالر میں نیلام ہوا۔یہ خط لوسی نے بچ جانے کے 2 ماہ بعد اپنی دوست کو تحریر کیا تھا جس میںانہوں نے لکھا کہ انگلستان میں جس طرح ہمارے ساتھ برتائو کیا جارہا ہے ،اس سے لگتا ہے کہ ہم نے اپنی جان بچا کر بالکل ٹھیک نہیں کیا۔ جب جہاز ڈوب رہا تھا تو لوسی نے لائف بوٹ کے ذریعے اپنی جان بچائی تھی اور اس کشتی میں اُن کے ساتھ چند ہی افراد تھے، جس پر انہیں ہمیشہ تنقید کا سامنا رہا تھا۔