و17 ویں لوک سبھا کا 6 جون سے پہلا سیشن

نئی دہلی ، 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سترہویں لوک سبھا کا پہلا سیشن امکان ہے 6 جون کو شروع ہوگا اور 15 جون تک چلے گا۔ ذرائع نے کہا کہ پہلے پارلیمانی سیشن کی تواریخ کو 31 مئی کو نئی کابینہ کی پہلی میٹنگ کے دوران قطعیت دیئے جانے کی توقع ہے جبکہ ایک روز قبل نریندر مودی ملک کے وزیراعظم کی حیثیت سے دوسری میعاد کیلئے حلف لے چکے ہوں گے۔