نئی دہلی۔18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے آج آگسٹاویسٹ لینڈ وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر کی خریدی میں رشوت کے الزام میں سابقہ فضائیہ چیف ایس پی تیاگی، ان کے دو رشتہ دار، وکیل گوتم کھتیان، دوا طالوی کے درمیان بروکرز اور ایک فن میکانیک کے خلاف ضمنی چارج شیٹ اسپیشل جج اروند کمار کو پیش کردی گئی جس پر 20 جولائی کو غور ہوگا۔ چارج شیٹ اسپیشل پراسکیوٹر این کے مٹا کے ذریعہ داخل کی گئی۔ چارج شیٹ 28 ملین یورو کے الٹ پھیر کا الزام ہے۔