…:وی وی آئی پی ہیلی کاپٹرز کیس:… دبئی سے ملک بدر سکسینہ، دیپک کو ای ڈی نے کیا گرفتار

نئی دہلی ، 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اعلیٰ سطح پر بدعنوانی کے مقدمات کی تحقیقات کرنے والی ایجنسیوں کیلئے بڑی جہت میں وی وی آئی پی ہیلی کاپٹرز کیس میں مطلوب دبئی نشین بزنسمین اور کارپویٹ ایوئیشن کے شعبے میں مہم چلانے والے کو دبئی سے ملک بدر کرکے ہندوستان بھیج دیا گیا اور انھیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گرفتار کرلیا ہے، عہدیداروں نے آج یہ بات کہی۔ انھوں نے بتایا کہ راجیو شمشیر بہادر سکسینہ جو 3,600 کروڑ روپئے کے آگسٹا ویسٹ لینڈ وی وی آئی پی ہیلی کاپٹرز مَنی لانڈرنگ کیس میں مطلوب ہے اور ترغیب کار دیپک تلوار جو بیرونی فنڈ کی راہ کے ذریعے لئے گئے زائد از 90 کروڑ روپئے کے مبینہ بیجا استعمال کے کیس میں ای ڈی اور سی بی آئی کو مطلوب ہے، دونوں کو دبئی سے دہلی کو گزشتہ رات دیر گئے خصوصی طیارے میں لایا گیا۔ یہ دونوں کو قانون انسداد غیرقانونی رقمی لین دین (پی ایم ایل اے) کے تحت ای ڈی نے گرفتار کرلیا ہے۔