لکھنو 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )وشوا ہندو پریشد کی جانب سے رام نومی تقریب کے سلسلہ میں منائے جانے والے رام مہاتسو کے لئے مقامی پولیس سے وسیع تر بندوبست کیا ہے اور اس کی ڈرون کیمروں کے ذریعہ نگرانی کی جائے گی ۔سپرنٹنڈنٹ پولیس غازی آباد اومیش چندر سریواستو نے کہا کہ ہم نے وی ایچ پی کے جلسہ کی ڈرون کیمروں کے ذریعہ نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں تمام انتظامات کرلئے گئے ہیں۔ 26 مارچ تا 28 مارچ کو یہ مہاتسو منعقد ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تین دنوں کے دوران جلسہ کی نگرانی کی جائے گی ۔وی ایچ پی نے پولیس کے فیصلہ پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون کیمروں کے ذریعہ نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں تمام انتظامات کرلئے گئے ہیں ۔ 26 مارچ تا 28 مارچ کو یہ مہااتسو منعقد ہورہاہے ۔ انہو ںنے کہا کہ ان تین دنوں کے دوران جلسہ کی نگرانی کی جائے گی ۔ وی ایچ پی نے پولیس کے فیصلہ پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون کیمرون کے استعمال کا فیصلہ حیران کن ہے ۔ وی ایچ پی کے ترجمان شرد شرما نے کہا کہ سکیوریٹی نکتہ نظر سے پولیس نے یہ انتظامات نہیں کئے ہیں بلکہ صرف وی ایچ پی پر الزام کو نظر میں رکھنے کیلئے یہ انتظام کیا گیا ہے تو غلط ہے ۔