وی ایچ پی کو دہشت گرد قرار دینے کے خلاف امریکی قونصل خانہ پر آج احتجاج

حیدرآباد ۔ 17 جون( سیاست نیوز) امریکہ خفیہ ایجنسی سنٹرل انٹلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کی جانب سے اپنی رپورٹ میں وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل کو دہشت گرد تنظیم ظاہر کرنے کے خلاف ہندو بنیاد پرست تنظیموں نے امریکی قونصل خانہ کے روبرو کل صبح احتجاج منظم کیا جائیگا ۔یہ احتجاج وی ایچ پی کے صدر تلنگانہ ایم راماراجو ‘ ورکنگ پریسیڈنٹ سندر ریڈی اور بجرنگ دل کے اسٹیٹ کنوینر سبھاش چندر جی کی قیادت میں کیا جائیگا ۔ بعدازاں مذکورہ تنظمیں امریکی قونصل خانے متعینہ حیدرآباد واقع بیگم پیٹ کے ذمہ دران کو اپنی یادداشت پیش کریں گے ۔