میرٹھ (یو پی) /27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) یو پی پولیس کا ایک میڈیکل طالبعلم کو زدوکوب کا ویڈیو وائرل ہونے کے چند ہی دن بعد ایک نئے ویڈیو نے ایک مسلم شخص کو وی ایچ پی کارکنوں کے ہاتھوں زدوکوب ہوتا ہوا دکھایا گیا ہے ۔ یہ کارکن مارپیٹ کرتے ہوئے اس شخص پر چلارہے ہیں کہ تم یہاں تعلیم حاصل کرنے آئے ہو یا لو جہاد کی ترویج کرنے ۔ ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ پولیس نے 20 تا 25 نامعلوم افر اد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس عملہ کے تین افراد بشمول ایک خاتون کانسٹبل کو معطل کردیا گیا ہے ۔ ان پر ایک خاتون کے ساتھ بدسلوکی کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ زدوکوب کرنے والے افراد نے پولیس کے 100 ارکان عملہ بھی شامل تھے ۔