وی ایچ پی لیڈر پروین توگڑیا کا تین روزہ دورہ جموں

جموں3نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے بین الاقوامی صدر پروین توگڑیا اپنے تین روزہ دورے پر جمعہ کو ریاست کی سرمائی دارالحکومت جموں پہنچ گئے ۔ شعلہ بیان لیڈر ڈاکٹر توگڑیا اپنے دورے کے دوران یہاں ’’ہندو ہیلپ لائن‘‘ کا افتتاح کرنے کے علاوہ سیول سوسائٹی کے اراکین اور دوسرے لوگوں کے ساتھ میٹنگیں کرکے جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال سے متعلق معلومات حاصل کریں گے ۔ وہ یہاں سے 5نومبر کو نئی دہلی کیلئے روانہ ہوں گے ۔