احمدآباد ۔21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) گجرا ت ہائی کورٹ نے وی ایچ پی قائد بابو بجرنگی کو جو نروڈا پاٹیہ فسادات مقدمہ کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔ 15 دن کی ضمانت منظور کردی۔ اس قتل عام میں 96افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
جہیز ہراسانی مقدمات میں
آندھرا پردیش ملک بھر میں سرفہرست
نئی دہلی۔/21فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق جہیز ہراسانی مقدمات میں آندھرا پردیش کو ملک بھر میں سرفہرست رکھاگیا ہے جہاں 2012ء میں جہیز ہراسانی کے2511 مقدمات درج کئے گئے۔ جبکہ اڈیشہ کو اس معاملہ میں دوسرے مقام پر بتایا گیا ہے جہاں جہیز ہراسانی کے 1487 مقدمات درج کئے گئے۔دوسری طرف گھریلو تشدد کے معاملات میں مدھیہ پردیش سرفہرست بتایا گیا ہے جہاں اس طرح کے 9536 معاملات درج کئے گئے ہیں۔ اس کے بعد ٹاملناڈو کا نمبر ہے جہاں گھریلو تشدد ایکٹ 2005ء کے تحت 3838 کیسیس درج کئے گئے۔ اس کے بعد جہیز ہراسانی معاملہ میں کرناٹک(1328) ، بہار (1353) اور جھار کھنڈ (1066) کیسیس درج کئے گئے ہیں جبکہ گھریلو تشدد کے معاملہ میں بھی آندھرا پردیش کافی آگے ہے جہاں اس طرح کے 2150 کیسیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔وزارت بہبود خواتین و اطفال نے لوک سبھا کو بتایا کہ این سی آر بی کی یہ رپورٹ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ زیادہ تر ریاستوں میں جہیز ہراسانی اور گھریلو تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اروناچل پردیش، ہماچل پردیش، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، سکم اور تریپورہ جیسی ریاستی اس قسم کے معاملات نہیں کے برابر درج کئے گئے ۔اسی طرح اتر پردیش، چھتیس گڑھ ، پانڈیچیر اور چندی گڑھ میں گھریلو تشدد کے معاملات بالکل نہیں کے برابر ہیں۔