حیدرآباد ۔ 3 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ حکومت کے مختلف محکمہ جات میں تقررات کے لیے ہونے والے مسابقتی امتحانات کے لیے نمونہ پرچہ سے واقفیت اور معلومات کے لیے ماڈل ٹسٹ اور گائیڈنس لکچر گروپ IV وی آر او ، بل کلکٹرس کے پوسٹ کے لیے فارم داخل کیے امیدوار 5 اگست اتوار کو 11 بجے سیاست گولڈن جوبلی ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رکھا گیا ہے ۔ امیدوار وقت پر شریک ہو کر استفادہ کریں ۔ نوٹس اور گائیڈس بھی دستیاب رہیں گے ۔۔