وی آر او اننت پور کو رشوت لینے کے الزام میں سزائے قید و جرمانہ

حیدرآباد /6 فروری ( پریس نوٹ ) وی آر او ضلع اننت پور ایم سری راملو کو اے سی بی خصوصی عدالت نے رشوت قبول کرنے کے الزام میں چھ ماہ کی قید اور پانچ سو روپئے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید ایک ماہ قید کی سزا کا اطلاق ہوگا ۔ مذکورہ عہدیدار کو پی سی ایکٹ 1988 کی خلاف ورزی کے جرم میں ایک سال قید اور ایک ہزار روپئے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ۔ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید 2 ماہ قید کی سزا کا اطلاق ہوگا ۔