ویژن تلنگانہ اسوسی ایشن کی ’’بااختیار تلنگانہ ‘‘ بین الاقوامی کانفرنس

آج ہوٹل تاج کرشنا میں مقرر ، مہمانان خصوصی میں سرکردہ شخصیتیں شامل
حیدرآباد ۔ 26 مارچ (سیاست نیوز) ویثرن تلنگانہ اسوسیشن کے زیر اہتمام پہلی بین الاقوامی کانفرنس برائے ’’بااختیار تلنگانہ‘‘ کے متعلق تفصیلات پیش کرتے ہوئے اسوسیشن کے وائس چیرمن جگدیش بوندوگولہ نے کہاکہ 27مارچ کو شام 3تا 8بجے شب کانفرنس ہال ہوٹل تاج کرشنا بنجارہ ہلز پر منعقد ہوگی جس میںمہمانِ خصوصی کی حیثیت سے مرکزی وزیر پرکاش جاودیکر کے علاوہ ریاستی وزیر ٹی ہریش رائو‘جناب ظہیرالدین علی خان‘ پروفیسر کودنڈارام‘ رکن اسمبلی وفلور لیڈر بی جے پی کشن ریڈی‘ رکن راجیہ سبھا آر آنند بھاسکر‘ سابق ایم پی جی ویویک چیرمن تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن گھنٹہ چکرا پانی‘ ڈی پی ریڈی کے علاوہ تلنگانہ تحریک کے سرگرم قائدین شرکت کریں گے۔ انہوں نے کانفرنس کے اغراض ومقاصدپر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہاکہ سنہری تلنگانہ کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے ویثرن تلنگانہ اسوسیشن اس کے کانفرنس منعقد کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ کانفرنس بین الاقوامی طرز کی یہ پہلی کانفرنس ہوگی جو شہر حیدرآباد میںمنعقد کی جارہی ہے۔ انہوں اس قسم کے مزید کانفرنس منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا۔