ویڈیو : کنگ سلمان نے ڈونالڈ ٹرمپ کو عربی کافی پینے کا طریقہ کار سمجھایا

جدہ:امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ جب سعودی عربیہ پہنچے‘ تب انہیں سب سے پہلے ریاض ائیر پورٹ پر روایتی کافی پیش کی گئی۔

کنگ سلمان نے نہ صرف ایک کافی کی پیالی لی بلکہ انہوں نے مذکورہ روایتی کافی کو کس طرح پیا جاتا ہے اس کے متعلق بھی ڈونالڈ ٹرمپ کو سمجھایا۔

مذکورہ ویڈیو میں سعودی کنگ اپنی پیالی ہلاتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں جو عام طور پر سعودی طریقہ کار ہے جو ایک طرح کا اشارہ ہے کہ اب مزید کافی کی ضرورت نہیں ہے۔سعودی روایت میں کافی سربراہ کرنے والے اس وقت تک مہمان کو کافی کی سربراہی کرتے رہیں گے جب تک وہ اپنی پیالی نہیں ہلاتا ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ سعودی کی کافی امریکی کافی سے زیادہ سخت ہوتی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=NbZ7v7G3mwY

سعودی کافی چھوٹی پیالی میں استعمال کی جاتی ہے جس بناء شکر اور دودھ کے تیار کی جاتی ہے۔دوسرے واقعہ میں شہزاد ہ مورقین السعود عربی کافی استعمال کرنے کا طریقہ کار ٹرمپ کی بیٹی ایونکا ٹرمپ کو سمجھاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔