جدہ: عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز جدہ ۔مکہ ہائی وے پر33ٹن پٹرولیم ٹینکر میںآگ لگنے سے ایک شخص کی جلکر موت ہوگئی ہے۔بتایاگیا ہے کہ آگ کے پھیلنے کی وجہہ سے اطراف واکناف کی کم از کم 11گاڑیاں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی ۔
کئی اموات اور شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔سیول ڈیفنس مقام واقعہ پر پہنچ گیااور فائیرعملہ آگ کی لپیٹوں کو قابو کرنے میں مصروف دیکھا گیا تاکہ ٹینکرسے متوقع دھمکے پر قابو پایاجاسکے۔
مکہ جنرل سیول ڈیفنس کے ترجمان میجر نائف ال شریف نے اس بات کی توثیق کی مذکورہ آگ میں ایک ٹیکسی ڈرائیور جھلس کر فوت ہوگیا۔ فوری طور پر متوفی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔جدہ سے مکہ جانے کے لئے حرمین ایکسپریس وے مرکزی راستہ ہے۔
مقدس شہر کو جانے کے لئے جو لوگ جدہ کے عبدالعزیز ائیر پورٹ پہنچتے ہیں ان زائرین کے لئے یہی راستے ہے جو انہیں شہر مکہ لیکر جاتا ہے۔
You must be logged in to post a comment.