جدہ:کم عمر سعودی لڑکے کاجدہ کی بیچ سڑک پر رقص کرتا ہوا ویڈیو وائیر ل ہونے کے بعد منگل کے روز پولیس نے مذکورہ 14سالہ لڑکے کوگرفتار کرلیا۔ سعودی انتظامیہ نے کہاکہ ملزم بیچ سڑک پر عوام کے سامنے’’ میکارینا‘‘ رقص کررہاتھا۔لکیروں کی ٹی شرٹ‘ بھورے رنگ کی شارٹ اور اسپورٹس شوز پہن کر مذکورہ لڑکا سڑک کے بیچوں بیچ پہنچ کر رقص کررہا تھا جس کی وجہہ سے ٹریفک میں خلل بھی پڑا۔
مذکورہ کم عمر لڑکی کی قومیت کے متعلق ابھی کوئی جانکاری نہیں ہے مگر گرفتار ی کے بعد سڑک کے بیچوں بیچ رقص کرنے کی وجہہ سے عوام کو درپیش مشکلات کے متعلق اس سے سوالات بھی کئے گئے۔ اب تک اس بات کی وضاحت نہیں ہوئی ہے کہ لڑکے کے ساتھ کس قسم کی کاروائی کی جائے گی۔میڈل ایسٹ ائی کے مطابق جولائی2016میں 45سیکنڈر کا یہ ویڈیو پہلی بار پوسٹ کیاگیا تھا جو اب جاکر وائیر ل ہوا ۔
ویڈیو کے متعلق سوشیل میڈیا پر مختلف ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے کوئی گرفتار کئے گئے لڑکے کو سخت سزاء کی حمایت کررہا تھا تو کوئی اس کو خطرناک ہ’’ ہیرو ‘‘کا لقب دینے سے بھی گریز نہیں کررہا ہے