ویٹنام کی سیلاب زدہ دریاؤں میں19 غرق

ہنوائی۔22جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ویٹنام کی سیلاب زدہ دریاؤں میں کم ام کم 19افراد غرق ہوگئے ۔ حکومت کے بموجب یہ تمام متاثرہ علاقوں کے شہری تھے اور بلند سطح زمین پر مقیم تھے ۔ ایک عرصہ سے اپنے ساحل پر ویٹنام کو فخر تھا جہاں کبھی سیلاب نہیں آتا تھا اور ہر سال سیلاب پر آسانی سے قابو پالیا جاتا تھا ۔ سمندری طوفان سونتف جو خطہ استوا پر ہوا کے کم دباؤ کا نتیجہ تھا کہ زیراثر ویٹنام میں چہارشنبہ کی رات موسلادھار بارش ہوئی تھی جس کے نتیجہ میں دریاؤں میں سیلاب آگیا ۔ یہ اس سال ویٹنام سے ٹکرانے والا تیسرا استوائی طوفان تھا ۔ ملک کے انسداد آفات سماوی کے دفتر سے جاری کردہ اطلاع کے بموجب تاحال 19 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ دیگر 13 لاپتہ ہیں۔