حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : بھارتیہ جنتا پارٹی کو یقین ہے کہ آئندہ انتخابات میں وہ حیدرآباد لوک سبھا نشست پر کامیابی حاصل کرے گی ۔ بی جے پی کے ترجمان کرشنا ساگر راؤ نے یہ بات کہی ۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی پارٹی یقینا ایم آئی ایم سے حیدرآباد لوک سبھا نشست چھین لے گی ۔ انہوں نے طلاق ثلاثہ مسئلہ پر مرکزی وزیراعظم وینکیا نائیڈو کے خلاف صدر مجلس اسد الدین اویسی کے ریمارکس کی سخت مذمت کی ۔ اور کہا کہ یہ بے معنی ہیں اور کہا کہ بی جے پی پرانے شہر میں ایم آئی ایم کے متبادل کے طور پر ابھرے گی ۔۔