وینکیانائیڈو اسپین روانہ

حیدرآباد ۔ 16 نومبر (این ایس ایس ) مرکزی وزیر شہری ترقیات و پارلیمانی امور ایم وینکیانائیڈو 17 تا 19 نومبر اپنے سہ روزہ دورہ اسپین کے لئے آج بارسلونا روانہ ہوگئے ۔ اسپین کے شہر بارسلونا کے میئر نے منگل سے شروع ہونے والی اسمارٹ سٹی ورلڈ کانگریس اور نمائش کے افتتاح اور خطاب کے لئے مسٹر نائیڈو کو مدعو کیا تھا ۔ اپنے اس دورہ کے موقع پر مسٹر ایم وینکیانائیڈو جاپان ‘ جرمنی ‘ سویڈن ‘ سنگاپور ‘ اسرائیل ‘ برطانیہ ‘ امریکہ ‘ ہانگ کانگ ‘ نیدرلینڈ اور دیگر ممالک کے اہم سرکاری عہدیداروں اور ہمہ قومی کاپوریٹ کمپنیوں کے ذمہ داروں سے ملاقات کریں گے جو حیدرآباد اسمارٹ سٹیز کی تعمیر میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔