فلوریڈا۔23 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز جان لیوا ٹریفک حادثے میں کے مقدمہ میں بری ہوگئی ہیں۔ رواں سال جون میں دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی تھیں جس کے نتیجے میں ایک مسافر ہلاک ہوگیا تھا۔ ابتدا میں وینس ولیمز کو لاپروائی کا مرتکب قرار دے کر اس مقدمہ میں ملوث کیا گیا جو حادثے کے وقت مرکزی شاہراہ پر اپنی گاڑی میں سفر کر رہی تھیں۔فلوریڈا کی پولیس نے تحقیقات کے بعد 18صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کی جس کے مطابق حادثے میں وینس ولیمز کی غلطی ہے اور نہ ان پر تصادم کا کوئی چارج لگایا جا سکتا ہے۔