میکسیکو سٹی۔ 30 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) وینزویلا کے نائب صدر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ان کے ملک نے چین سے 65 ٹن ادویات حاصل کی ہے ۔ وینزویلا کے ٹی وی براڈکاسٹر نے گزشتہ روز ملک کے نائب صدر ٹیریک ایل ایسامی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں چین سے 65 ٹن دوایات کی پہلی کھیپ ملی ہے جس میں ذیابیطس سے مبتلا لوگوں کے لئے بھی ادویات شامل ہیں۔اس سے پہلے روس نے بھی موجودہ سیاسی اور اقتصادی بحرانوں سے گذر رہے وینزویلا کو ادویات سمیت کئی طرح کی ا مداد فراہم کی ہے ۔روس کی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز کہا تھا کہ روس نے حال ہی میں ضروری اشیاء سے بھرا ہوا ایک مزید جہاز وینزویلا کے لئے بھیجا ہے ۔