وینزویلا پناہ گزین پورے علاقہ کیلئے خطرہ: برازیل

براسیلیا۔ 29اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر برازیل مائیکل ٹیمر نے کہا کہ وینزویلا سے آ رہے پناہ گزین پورے براعظم کے نظم و نسق کے لئے خطرہ ہیں۔مسٹر ٹیمر نے منگل کو میکسیکو سرحد سے متصل شمالی صوبے رورائما کی سرحد پر مسلح فوجیں تعینات کرنے اور وینیزوئیلا کے پناہ گزینوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حکم پر دستخط کئے ۔ انہوں نے وینزویلا کے صدر نکولس مادرو پر پناہ گزینوں کے فرار کا الزام لگایا جس کی وجہ سے پڑوسی ممالک میں پناہ گزین کابحران پیدا ہو گیا ہے ۔ ٹیمر نے ٹیلی ویژن پر نشر خطاب میں کہاکہ وینزویلا کا مسئلہ اب اس کااندرونی سیاسی مسئلہ نہیں رہ گیا ہے ، بلکہ یہ پورے براعظم کے امن و امان کیلئے خطرہ بن گیا ہے۔