ویمولہ کی موت پر روپن وال کمیشن کی رپورٹ کی پیشکشی: جاوڈیکر

نئی دہلی۔/24اگسٹ، ( پی ٹی آئی) مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل پرکاش جاوڈیکر نے آج کہا کہ حیدرآباد یونیورسٹی کے اسکالر روہت ویمولہ کی موت پر روہن وال کمیشن کی رپورٹ سربہ مہر لفافے میں موصول ہوئی ہے جس کا جائزہ لینے کے بعد اس کی سفارشات کو روبہ عمل لایا جائے گا۔ ان اطلاعات پر کہ رپورٹ نے کہا ہے کہ روہت ویمولہ دلت نہیں تھے۔ جاوڈیکر نے جواب دیا کہ چونکہ وہ رپورٹ کا مطالعہ نہیں کئے ہیں چنانچہ اس سوال پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ یو جی سی کے پاس تھی جو سربہ مہر لفافہ میں آج انہیں پہونچی ہے۔