حیدرآباد۔/28مئی، ( پریس نوٹ ) فارسی انتہائی شیریں زبان ہے، اردو کو فارسی کی بیٹی کہا جاتا ہے جس میں تقریباً 90فیصد الفاظ فارسی کے ہیں۔ ہندوستان میں ہزار سال سے زاید عرصہ تک فارسی حکومتی زبان رہ چکی ہے۔ فارسی زبان میں نہ صرف ہندوستان کی بلکہ دنیا کے اکثر ممالک کی تاریخ دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ طبی ، جغرافیائی، فلکیاتی، مذہبی، سماجی، معاشرتی غرض ہر علم و فن پر بے شمار مخطوطات ، شاہی فرامین، اہم دستاویزات وغیرہ لائبریریوں ، آرکائیوز، دائرۃ المعارف اور نجی کتب خانوں میں پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ادبی سرمایہ اور اولیائے کرام کی بیش بہا تصانیف آہستہ آہستہ تلف ہورہی ہیں اگر یہ پوری طرح تلف ہوگئیں تو ہم اپنے تہذیب و تمدن اور ماضی سے کٹ کر رہ جائیں گے۔ موجودہ دور میں طلبہ کے گریجویشن کرنے کا مقصد ایک اچھا جاب ہوتا ہے جس کا حصول آج کے مسابقتی دور میں بے حد مشکل ہوگیا ہے۔ اگر طلبہ گریجویشن میں فارسی زبان پڑھیں اور تھوڑی محنت کریں تو چالیس سے پچاس ہز ار کی نوکری کا حصول کوئی مشکل نہیں۔ اس کے علاوہ ترجمہ کیلئے بھی بے شمار مواد کام کرنے والوں کی راہ تک رہا ہے۔ لڑکوں کیلئے نظام کالج، لڑکیوں کیلئے ویمنس کالج کوٹھی میں شعبہ فارسی میں نشستیں دستیاب ہیں۔ داخلوں کیلئے آن لائین درخواست گزاری www.dost.cgg.gov.in ہے۔ داخلوں میں مزید رہنمائی کیلئے حسب ذیل نمبروں پر ربط کریں۔ نظام کالج : ڈاکٹر اسماء بیگم ( صدر شعبہ فارسی ) 9866437890 ،9618252051 ، 9010834134۔ ویمنس کالج کوٹھی محترمہ فوزیہ خاتون ( صدر شعبہ فارسی) 9032662340 پر ربط کریں۔