ویلن ٹائن ڈے کی مخالفت ،وی ایچ پی ،بجرنگ دل کے 20کارکن حراست میں

احمدآباد،14فروری(سیاست ڈاٹ کام )گجرات کے شہر احمدآباد میں پولیس نے آج ویلن ٹائنس ڈے کی مخالفت کرتے ہوئے عاشق معشوق جوڑوں پر حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) اور بجرنگ دل کے تقریباً 20کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ ہر سال کی طرح ویلن ٹائنس ڈے پر مخالفت کے خدشے کے پیش نظر احتیاط کے طورپر شہر کی سابرمتی ندی کے کنارے بنے ریورفرنٹ اور ایسے دیگر مقامات پر مناسب تعداد میں پولیس تعینات کی گئی ہے ۔آج صبح شہر کے عثمان پورا علاقے میں ریورفرنٹ کے نزدیک مخالفت کرنے والے وی ایچ پی اور بجرنگ دل کے تقریباً 20کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔