حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : ویلفیر پارٹی گریٹر حیدرآباد اور سکندرآباد کی تنظیمی کمیٹیوں نے ریاستی قائدین کو منتخب کیا جس میں دونوں شہروں کے نوجوان قائدین شامل ہیں ۔ حیدرآباد کنوینر کی حیثیت سے عقیل احمد کو اور سکندرآباد کنوینر کی حیثیت سے محمود علی منتخب ہوئے ۔ حیدرآباد میں تین افراد عبدالحمید ، سید سلیم الدین اور نصر اللہ کو جوائنٹ کنوینر جب کہ فیصل کو انتظامی سکریٹری کے علاوہ تین سٹی سکریٹری اور ٹریزرر کا بھی انتخاب عمل میں لایا گیا ۔ سکندرآباد میں ڈاکٹر اشفاق احمد اور محمد سعید کا جوائنٹ کنوینر انتخاب عمل میں آیا ۔ اسی طرح عبدالرشید احمد انتظامی سکریٹری اور محترمہ جینتی ، محمد وسیم ، باسط کو سکریٹری ساتھ ہی نو ایکزیکٹیو ارکان کا بھی انتخاب ہوا ۔ ویلفیر پارٹی تلنگانہ کے صدر سید شفیع اللہ قادری نے دونوں شہروں کے تنظیمی کمیٹی کے انتخاب کی نگرانی کی اور پارٹی ورکرس کو ہدایت دی کہ عوامی مسائل پر مثبت انداز میں اپنی سرگرمیوں کو آگے بڑھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ویلفیر پارٹی ایک متبادل سیاسی پارٹی کے طور پر عوامی فلاح کے لیے کام کرے گی ۔ پارٹی قائدین کے انتخابات کے دوران ریاستی جنرل سکریٹری سید فخر الدین علی احمد اور دیگر قائدین بھی موجود تھے ۔۔