ویشویشور ریڈی کی سی پی آئی قائدین سے ملاقات، تائید کی اپیل

حیدرآباد۔ یکم اپریل (سیاست نیوز) حلقہ لوک سبھا چیوڑلہ کے کانگریس امیدوار کونڈا ویشویشور ریڈی نے آج مخدوم بھون پہنچ کر سی پی آئی کے ریاستی قائدین سے ملاقات کی۔ ویشویشور ریڈی نے ریاستی سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی، سابق رکن راجیہ سبھا عزیز پاشاہ اور دیگر قائدین سے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پی آئی سے چیوڑلہ میں تائید کے حصول کے لیے یہ ملاقات کی گئی ہے۔ سی پی آئی قائدین نے فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دینے کے لیے ملک بھر میں جاری مہم کا حوالہ دیا اور ویشویشور ریڈی کی تائید کا یقین دلایا۔ سی پی آئی تلنگانہ میں بیشتر حلقوں سے کانگریس کے امیدواروں کی تائید کا اعلان کرچکی ہے۔