ویسٹ منسٹر (برطانیہ) دہشت گرد حملہ کے بعد مسلم خواتین نے انسانی زنجیر بنائی

لندن ۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مسلم خواتین کے ایک گروپ نے افسانی ویسٹ منسٹر پل کے کنارے کنارے انسانی زنجیر بنائی تاکہ یہاں پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے مہلوکین کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا جاسکے۔ برطانوی پارلیمنٹ کے روبرو دہشت گرد حملہ میں چار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یہ خواتین جن کی اکثریت نیلے رنگ کے لباس میں جسے امن کی علامت سمجھا جاتا ہے، اپنے حامیوں کے ساتھ خاموشی سے 5 منٹ تک کھڑی رہیں۔ یہ خاموش مظاہرہ کل شام 4 بجے کیا گیا تھا۔ نگرانکاروں نے کہا کہ لندن سے خواتین ایک جلوس کی شکل میں یہاں تک آئی تھیں۔ ایک خاتون کو حجاب پہنے ہوئے پل کرتے بھی دیکھا گیا۔ سماجی ذرائع ابلاغ پر اس کی تصویر شائع کی گئی ہے۔ زنجیر بنانے والی مسلم خواتین کا احساس تھا کہ چہارشنبہ کے دن جو کچھ ہوا درحقیقت ایک طاقتور حملہ تھا۔