ویسٹ انڈیز 196 پر آؤٹ، اشوین کو 5 وکٹس

کنگسٹن ، 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) روی چندرن اشوین نے ویسٹ انڈیز ٹور پر دوبارہ 5 وکٹوں والا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے میزبانوں کو دوسرے ٹسٹ کے آج یہاں پہلے دن 196 پر ڈھیر کردینے میں کلیدی رول ادا کیا۔ جیسن ہولڈر نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن شروع سے ہی اُن کے بیٹسمین ہندوستانیوں کے مقابل بکھرتے رہے۔ ابتداء میں ایشانت شرما اور محمد سمیع نے وکٹیں لئے اور پھر اشوین نے 5/52 کے ذریعے ویسٹ انڈیز کو بڑے اسکور سے باز رکھا۔ ایک وکٹ امیت مشرا کو ملی۔ جرمین بلیک ووڈ نے 62 کا ٹاپ اسکور کیا۔