ویسٹرن کولڈ فیلڈ ناگپور میں تقررات

حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ویسٹرن کولڈ فیلڈ لمٹیڈ ناگپور میں 333 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جارہے ہیں ۔ جس میں جائیدادیں مائننگ سردار ، شارٹ فائبر اور ٹی اینڈ ایس گریڈ سی ہیں ۔ امیدوار کی تعلیمی قابلیت مائننگ سردار سرٹیفیکٹ آف کامپٹنسی یا ڈپلوما ( مائننگ اینڈ مائننگ سرویسنگ ) کے ساتھ اوورس کامیٹنسی سرٹیفیکٹ رکھنے والے امیدوار اہل ہوں گے جب کہ بالترتیب دوسری جائیدادوں کے لیے ویالڈ گیاس ٹسٹنگ سرٹیفیکٹ ، ویالڈ فرسٹ ایڈ سرٹیفیکٹ رکھنے والے امیدوار اہل ہوں گے ۔ امیدوار کی حد عمر 31 اگست 2018 تک 30-18 برس کے درمیان ہونی چاہئے اور انتخاب اکاڈیمک میرٹ و تحریری امتحان کے ذریعہ کیا جائے گا ۔ درخواست فیس 100 روپئے ہے جب کہ ادخال درخواست کی آخری تاریخ 27-9-2018 ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ westerncoal.nic.in ملاحظہ کریں ۔۔