ویزا قواعد کی خلاف ورزی پر 35 پاکستانی گرفتار

جیسلمیر 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ویزا قواعد کی خلاف ورزی کے الزام میں پولیس نے آج 35 پاکستانی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ پڑوسی ملک کے 35 ہندو یاتریوں کے ایک گروپ جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، صرف متھرا اور ہری دوار کیلئے پلگریم ویزا جاری کیا گیا تھا۔ لیکن کوئی وجہ بتائے بغیر کل شب یہ لوگ جیسلمیر پہنچ گئے جنھیں رام دیوا مندر سے حراست میں لے لیا گیا۔ ضلع ایس پی راجیو پرچار نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ ہندوستان اور پاکستان میں صرف مخصوص شہروں کے دورہ کے لئے ویزا جاری کیا جاتا ہے لیکن پاکستانی شہریوں نے حدود سے تجاوز کرکے ویزا قواعد کی خلاف ورزی کی۔ انھوں نے بتایا کہ یاتریوں کو پوچھ تاچھ کے بعد رہا کردیا جائے گا بشرطیکہ ان میں کوئی مشتبہ نہ پائے جائے۔