نئی دہلی ۔ /20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سشما سواراج نے آج ہندو جاگرن سنگھ کے صرف مسلمانوں کو ویزا جاری کرنے کے الزام پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میرا وطن ہے ۔ ہندوستانی میرے عوام ہیں ، ذات پات ، ریاست ، زبان یا مذہب میرے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتے ۔ ہندو جاگرن سنگھ نے الزام عائد کیا تھا کہ سشما سواراج مسلمانوں کو ویزا جاری کررہی ہیں جبکہ ہندوؤں کو ہراساں کررہی ہیں ۔