ویران کی مندر 26 سال سے مسلمانوں کی دیکھ بھال

مظفرنگر ۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک ویران مندر جو لڈھے والا سڑک سے ایک کیلو میٹر کے فاصلہ پر مظفرنگر میں واقع ہے، 1990ء کی دہائی کے اوائل سے ویران ہے کیونکہ ہندو گھرانوں نے یہاں جانا ترک کردیا ہے۔ تاہم مسلم پڑوسی گلزار صدیقی، پپوبھائی، قیوم احمد، نوشاد، واحد احمد اور مقبول احمد جس کی روزانہ صفائی کرتے ہیں۔ ہر سال دیوالی کو چونا ڈالا جاتا اور دیواروں پر رنگ کیا جاتا ہے۔ اس کے لئے باہم چندہ کیا جاتا ہے۔ آوارہ انسانوں اور جانوروں سے اس کی حفاظت کی جاتی ہے۔ یہ مندر 1970ء میں تعمیر کیا گیا تھا۔ اس وقت اس میں ایک مورتی بھی تھی لیکن جب ہندو خاندان یہ دیہات چھوڑ کر چلے گئے تو مورتی بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ مقامی شہریوں ظہیراحمد اور ندیم خان نے جو ماضی میں بلدیہ کے کارپوریٹر رہ چکے ہیں ، تفصیلات کا انکشاف کیا۔