حیدرآباد 29 ڈسمبر ( آئی این این ) تلنگانہ حکومت نے آج احکام جاری کرتے ہوئے تلنگانہ ویدیا ودھان پریشد کے تحت برسر کار نیم طبی عملہ کی خدمات کو برقرار رکھا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ نیم طبی عملہ کے پانچ ارکان اور نیم طبی و سپورٹنگ عملہ کے 98 ارکان کی خدمات جاریہ سال 30 جون کو ہی ختم ہوگئی تھی ۔ تلنگانہ ویدیا ودھان پریشد کی سفارش پر حکومت نے ان کی خدمات میں یکم جولائی 2014 سے 31 مارچ 2015 تک توسیع کردی ہے ۔