ہنوئی ۔ 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ویتنام کی عدالتوں نے تقریباً دو درجن افراد کو دہشت گردانہ واقعات میں ملوث پائے جانے پر سزائے قید سنائی ہے۔ ہوشی مینھ شہر کی ایک عدالت نے 14 افراد کو بین الاقوامی طیرانگاہ پر پٹرول بم حملہ کا مرتکب قرار دیا جو اپریل میں کیا گیا تھا اور انہیں پانچ سال تا 16 سال کے درمیان سزائے قید دی گئی ہے جبکہ بن دیھ کی ایک عدالت نے 9 افراد کو 3 تا 14 سال کے درمیان سزائے قید سنائی ہے۔ انہیں ملک مخالف پروپگنڈہ کرنے کا قصور وار پایا گیا۔ ان دونوں سزاؤں کے بارے مںی سرکاری اخبار تھان نین نے تفصیلی خبریں شائع کی ہیں جبکہ عدالتی عہدیدار ان سزاؤں پر تبصرہ کرنے کیلئے دستیاب نہیں ہوسکے۔