نئی دہلی 3 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) ویاپم اسکام کی تحقیقات میں تیزی پیدا کرنے سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد سی بی آئی نے آج اس اسکام کے سلسلہ میں مزید پانچ مقدمات درج کئے ۔ اس طرح اب تک اس اسکام میں 30 سے زائد ایف آئی آر درج کئے جاچکے ہیں۔ ہفتے کو سی بی آئی نے ویاپم اسکام کے سلسلہ میں آٹھ مقدمات درج کئے تھے ۔ سی بی آئی کے ترجمان نے ان ایف آئی آرس کی تفصیلات سے واقف کروایا اور کہا کہ یہ دھوکہ دہی ‘ جعلسازی اور مجرمانہ سازش سے متعلق ہیں۔