حیدرآباد، 9جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) درشن کے بعد واپسی کے دوران ویان کا بریک فیل ہونے کے سبب آندھراپردیش کے تروملا گھاٹ روڈ پر پیش آئے حادثہ میں وین میں سوار 14افراد زخمی ہوگئے۔ کرناٹک کے بیلاری سے تعلق رکھنے والے یہ افراد درشن کے بعد وین میں واپس ہورہے تھے کہ ان کی وین کا بریک فیل ہوگیا اوروین ،دوسری گاڑی سے ٹکراگئی جس کے بعد اس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ وین سو فیٹ گہری کھا ئی میں گرنے کے دوران ایک درخت میں پھنس گئی ۔بعد ازاں کافی کوششوں سے اس وین کو نکالاگیا۔