حیدرآباد۔25جنوری ( این ایس ایس ) کانگریس نے جی ایچ ایم سی انتخابات میں وکرم گوڑ کو میئر کے عہدہ کیلئے اپنا امیدوار مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر این اُتم کمار ریڈی نے گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میئر کے عہدہ کیلئے سابق وزیر مکیش گوڑ کے فرزند وکرم کو اپنی پارٹی کا امیدوار مقرر کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ وکرم گوڑ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور حلقہ جامباغ سے مقابلہ کررہے ہیں ۔ اتم کمار ریڈی نے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری تلنگانہ کانگریس کے انچارج ڈگ وجئے سنگھ 29جنوری کو شہر میں کانگریس کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے ۔ اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری غلام نبی آزاد 30جنوری کو پرانا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کانگریس امیدواروں کی تائید میں مہم چلائیں گے ۔