کولمبو ۔ 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے برطرف وزیراعظم رانل وکرما سنگھے کے حامی اراکین نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ ان اراکین نے پارلیمنٹ کے موجودہ سیشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ پیر 26 نومبر سے کر رکھا ہے۔ ان اراکین نے اسپیکر پر جانبدار ہونے کا الزام لگایا ہے۔ اسپیکر نے نئے وزیراعظم مہندا راجہ پکسے کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد کہا تھا کہ اس وقت ملک میں نہ کوئی حکومت اور نہ ہی کوئی وزیر اعظم موجود نہیں ہے۔ اس فیصلے پر اراکین ناراضی کا اظہار کر رہے ہیں۔