وکانگو میںپولیس نے مہم چلا کر 27نوجوانوں کاقتل کیا :رپورٹ

واشنگٹن 22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی انسانی حقوق گروپ (ایچ آر ڈبلیو) کی ایک رپورٹ کے مطابق وسطی افریقی ملک ڈیموکریٹک جمہوریہ کانگو میں پولیس نے جرائم کے خلاف چلائی گئی ایک مہم کے دوران کم از کم 27 نوجوانوں کا قتل کیا ہے ۔ایچ آڑ ڈبلیو نے جمعرات کو ایک پریس ریلیز جاری کر کے یہ الزام لگائے ۔ ایچ آرڈبلیو کے مطابق کانگو میں پولیس نے گزشتہ سال دسمبر میں ہوئے صدارتی انتخابات کے پیش نظر احتجاجی مظاہروں کو دبانے کے مقصد سے مئی سے ستمبر 2018 کے درمیان ایک مہم چلائی جس میں 27 نوجوانوں قتل کیا گیا۔ ایچ آرڈبلیو نے ہلاک 27 نوجوانوں کی شناخت کر لی ہے ۔ غور طلب ہے کہ گزشتہ دسمبر میں ہوئے متنازعہ انتخابات کے بعد جنوری میں فیلکس سیسیکیڈی نے کانگو کے صدرکے عہدے کا حلف لیا تھا ، پریس ریلز کے مطابق جرائم مخالف مہم کے دوران پولیس نے کئی نوجوانوں کونا معلوم مقام پر لے جا کر ان کا قتل کر دیا ۔ایچ آر ڈبلیو نے امریکہ اور یورپین یونین سے قتل کے ان واقعات میں شامل لو گو ں پر سفر کے متعلق پابندی لگانے علاوہ ان کی جائیداد کو ضبط کرنے کی اپیل کی ہے۔