وڈرا کیخلاف ای ڈی عدالت سے رجوع

نئی دہلی 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ آج دہلی ہائیکورٹ سے رجوع ہوا اور رابرٹ وڈرا کو منی لانڈرنگ کیس میںعطا کردہ پیشگی ضمانت کو منسوخ کردینے کی درخواست کی۔ صدر کانگریس راہول گاندھی کے برادر نسبتی وڈرا کو یہاں ٹرائیل کورٹ نے یکم اپریل کو پیشگی ضمانت عطاکی تھی۔ ای ڈی پراسکیوٹر ڈی پی سنگھ کے ذریعہ داخل کردہ عرضی میں کہا گیا کہ وڈرا کو عطا کردہ تحفظ تحقیقات کے مقصد کے لئے مضر ثابت ہوگا۔