وٹرنری کورسیس میں داخلہ کے لیے کل ہند سطح پر امتحان

وٹرنری کونسل آف انڈیا سے اعلامیہ کی اجرائی ، آن لائن ادخال درخواست کا آغاز
حیدرآباد ۔ یکم ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : ملک کی مختلف ریاستوں میں سوائے جموں و کشمیر واقع وٹرنری کالجس کے ڈگری کورس کے جملہ سیٹوں کے 15 فیصد پر جو تقریبا 300 سیٹیں ہوتی ہیں داخلہ برائے سال 2015-16 کے لیے صرف آن لائن درخواستیں وصولی کا آغاز ہوا ہے ۔ مسابقتی امتحان ملک کے مختلف شہروں بشمول شہر حیدرآباد میں 20 جون کو دوپہر 2 تا 5 بجے منعقد ہوگا ۔ جس کے لیے وٹرنری کونسل آف انڈیا نئی دہلی کے ویب سائٹ سے AIPVT2015 کی درخواست اور انفارمیشن بلیٹن اس کے ویب سائٹ aipvt.vci.nic.in سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے ۔ اس امتحان کی فیس مبلغ 1500 روپئے آن لائن سے کسی بھی وجئے بینک یا اسٹیٹ بینک میں جمع کرنا ہوگا ۔ درخواست فارم کی آخری تاریخ 14 مئی مقرر ہے ۔ دیگر تفصیلات انفارمیشن بلیٹن سے معلوم کئے جاسکتے ہیں اس امتحان کے ذریعہ کامیاب امیدواروں کی کونسلنگ نئی دہلی میں ہوگی اور حاصل کردہ رینک کی بنیاد پر اپنی پسند کے وٹرنری کالج جو امیدوار کی اپنی ریاست کے باہر ہوں پر داخلہ دیا جائے گا ۔ ریاست تلنگانہ کے امیدوار قریبی ریاست مہاراشٹرا میں واقع وٹرنری کالجس مثلا ناگپور ، بمبئی ، ادگیر کے علاوہ کرناٹک کے بیدر ، بنگلور اور ٹاملناڈو کے چینائی ( مدراس ) کے کالجوں میں داخلہ کے لیے آپشن دے سکتے ہیں ۔ درخواست فارم اور انفارمیشن بلیٹن کے متعدد بار پڑھنے اور سمجھنے کی کوشش کے باوجود کوئی اشکال ہو تو ڈاکٹر محمد عبدالرحمن 9849534930 یا ڈاکٹر سید اسمعیل سے 8179020724 پر ربط کریں ۔۔