وٹرنری سائنس اور اگریکلچرل ڈگری کورسیس کے لیے

حیدرآباد ۔ 2 ۔ فروری : ( راست ) : وٹرنری کونسل آف انڈیا کی جانب سے
B.V.Sc. & AH پانچ سالہ ڈگری کورس میں سال 2015-16 کے لیے کل ہند اساس پر ملک کے مختلف وٹرنری کالجس کے 15 فیصد نشستوں کے لیے جن کی جملہ تعداد 258 ہے پر داخلہ کے لیے AIPVT.2015 کے ذریعہ داخلہ کا اعلان جاری کردیا گیا ہے ۔ ویب سائٹ vci.nic.org پر تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ درخواست فارم آن لائن کے ذریعہ داخل یا درخواست فارم حاصل کرنے کے لیے وجئے بنک بشیر باغ برانچ بابو خاں اسٹیٹ میں 1600 روپئے میں حاصل کر کے فروری 2015 کے تیسرے ہفتہ تک داخل کرنا ہوگا ۔ درخواست فارم کی فروختگی کی آخری تاریخ 8 فروری ہے ۔ یہ امتحان 10 مئی کو منعقد ہوگا ۔ حیدرآباد میں اس امتحان کا مرکز ہوگا ۔ مزید تفصیلات ویب سائٹس سے یا درخواست فارم کے ساتھ منسلکہ انفارمیشن بلٹن سے معلوم کی جاسکتی ہیں ۔ اسی طرح اگریکلچر سے متعلقہ مختلف ڈگری کورسیس میں کل ہند اساس پر سال 2015-16 کے لیے داخلے بذریعہ AIEEA-UG-2015 امتحان ہوگا ۔ انٹر میڈیٹ بائی پی سی اور ایم پی سی کے طلبہ B.Sc Hort ، B.SC (AG) ، اور B.F.Sc وغیرہ ، B.Tech. Ag.Eng. ، B.Tech Fisc. وغیرہ کورسیس کے لیے داخلہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ ملک کے مختلف زرعی کالجس میں 15 فیصد نشستوں پر جن کی جملہ تعداد تقریبا 1500 ہے اس پر داخلہ دیا جاتا ہے ۔ امتحان 11 اپریل کو منعقد ہوگا ۔ حیدرآباد میں بھی امتحان کا مرکز ہوگا۔ درخواست فارم یکم فروری سے 23 فروری تک آن لائن ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں یا ان ہی تواریخ میں رجسٹرار اگریکلچر یونیورسٹی راجندر نگر کے دفتر سے یا سنڈیکیٹ بنک عابڈس برانچ ، روبرو گرامر اسکول سے 525 روپئے میں حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔ ICAR نئی دہلی کو مکمل شدہ درخواستیں 27 فروری تک پہنچ جانا چاہئے ۔ مزید تفصیلات icar.org.in سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے ڈاکٹر سید اسمعیل سابق اسوسی ایٹ ڈین ہارٹیکلچر سے فون نمبر 8179020724 پر یا ڈاکٹر محمد عبدالرحمن صدر SPA کے فون نمبر 9849534930 پر ربط کریں ۔۔