وویک مورتی امریکہ کے نئے سرجن جنرل

واشنگٹن ۔ 16ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) 37 سالہ ہندوستانی نژاد امریکی فزیشین وویک ہلینگیرے مورتی کو امریکی سینیٹ نے امریکہ کا 19 واں سرجن جنرل مقرر کیا ہے ۔ مسٹر مورتی اس عہدہ پر فائز ہونے والے سب سے کم عمر اور پہلے ہندوستانی نژاد شخص ہیں۔ امریکی کانگریس کے ایوان بالا نے 51 ووٹوں سے مسٹر مورتی کی نامزدگی کی توثیق کردی جبکہ 43 ووٹس اُن کی مخالفت میں بھی ڈالے گئے ۔ یاد رہے کہ تقریباً ایک سال قبل صدر امریکہ بارک اوباما نے مسٹر مورتی کو اس اعلیٰ سطحی انتظامی عہدہ کیلئے نامزد کیا تھا جس کا تعلق عوامی صحت کے معاملات سے مربوط ہے جس کی بندوق موافق حامیوں نیشنل رائفل اسوسی ایشن (NRA) نے شدید مخالفت کی تھی ۔